29 جون، 2018، 1:36 PM

نائجیریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک

نائجیریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک

نائجیریا کی موٹر وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 53 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی موٹر وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک  ہوگئے جب کہ 53 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے شہر لاگوس کی مصروف موٹر وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر بریک فیل ہوجانے کے باعث ایک گاڑی سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آئل ٹینکر میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے موٹر وے پر موجود دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثہ اتنا اچانک ہوا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا جس کے باعث 9 افراد جھلس کر ہلاک اور 53 گاڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

News ID 1881807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha